کامروپ (آسام)۔ ضلع کے ہاجو سرائیباڑی علاقے میں منگل کی صبح فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ گاوں کے خالی میدان میں ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ یہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں گاو ¿ں کے لوگ جمع ہو گئے۔
اطلاع پر پہنچی پولیس فورس نے گاو ¿ں والوں کو ہیلی کاپٹر سے دور ہٹا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئر فورس کے زیڈ اے 140 نمبر کے ہیلی کاپٹر میںتکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ کس قسم کی خرابی ہیلی کاپٹر میں ہوئی تھی، اس کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ہیلی کاپٹرنے گوہاٹی ائر بیس سے پرواز بھرا ہوا تھا، لیکن وہ کہاں جا رہا تھا، اس کی معلومات نہیں مل پائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئر فورس کے تکنیکیٹیم تھوڑی ہی دیر میں موقع پر پہنچ گئی۔ مرمت کے بعد ہیلی کاپٹر دوبارہ اڑ گیا۔ اس واقعہ میں دونوں پائلٹوں کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں پائلٹوں کی سوجھ بوجھ سے وقت رہتے ہی ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار لیا گیا، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔